نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے اور مسلم لیگ (ن) کے متعدد رہنما اور کارکن اپنے قائد سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے 5 ہفتے ہوگئے ہیں اور ان سے آج ملاقات کا دن ہے۔ تینوں مجرموں کو کمروں سے نکال کر کانفرنس روم میں بٹھادیا گیا جہاں انہوں نے پہلے آپس میں ملاقات کی۔

جیل انتظامیہ نے نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست مرتب کررکھی ہے اور صرف ان افراد کی ملاقات کرائی جائے گی جن کا نام فہرست میں ہوگا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مائزہ حمید، کشمالہ طارق، مشاہد حسین سید، حاصل بزنجو، طاہرہ اورنگزیب، نجمہ حمید ،عرفان صدیقی، پرویز رشید، سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر اور دیگر افراد اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات کرائی جارہی ہے۔

The post نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wc9zSJ