پی ٹی آئی کے محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب

پشاور: پی ٹی آئی کے محمود خان خیبرپختنخوا اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوگئے اور وہ کل وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے.

خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں شروع ہوا، ارکان کی کمی پر اسپیکر کی جانب سے پانچ منٹ کا وقت دیا گیا لیکن مقررہ وقت کے بعد بھی ارکان کی آمد جاری رہی وزیر اعلی کے انتخاب کا عمل شروع ہونے ہراسپیکر کی ہدایت پر اسمبلی ہال کے دروازے بند کردیے گئے۔

پی ٹی آئی کے امیدوارمحمود خان کے حامی لابی نمبردو اوراپوزیشن کے امیدوار میاں نثارگل کے حامی لابی نمبر ایک میں گئے آزاد ارکان احتشام جاوید اور فیصل زمان نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیا، نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود خان نے 77 اورمتحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔

The post پی ٹی آئی کے محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nJfCKo