کراچی: سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس می قائد ایوان کے لیے رائے شماری ہوئی۔ قائد ایوان کے لیے پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ اورمتحدہ اپوزیشن کے شہریارمہرکے درمیان مقابلہ تھا ۔ رائے شماری میں 158 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ جن میں مراد علی شاہ کو97 جب کہ شہریارمہرکو 61 ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا متحدہ اپوزیشن کی دو خواتین ارکان شاہانہ اشعراورڈاکٹر سیما ضیاء نے رکنیت کا حلف نہیں لیا جب کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان عمران اسماعیل اور راجہ اظہر بھی اسمبلی نہیں پہنچے۔
The post مراد علی شاہ دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MuGEmP