ایشین گیمز ہینڈبال میں پاکستان کو جاپان سے شکست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین گیمز ہینڈبال میں پاکستان کو جاپان سے شکست

جکارتہ: 18 ویں ایشین گیمز کے ہینڈ بال ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو38-15 سے شکست دے دی۔

فٹبال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعرات کو جاپان کیخلاف کھیلے گی، دریں اثنا گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کرنے کیلیے خیرمقدمی تقریب جمعرات کوشام 4 بجے ایتھلیٹ ولیج میں منعقد ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے تقریب کو کامیاب بنانے کیلیے بھرپوراقدامات کیے گئے ہیں، ایتھلیٹ ولیج کو نہایت دلکش رنگ برنگی لائٹوں، شریک تمام ممالک کے جھنڈوں اور میسکوٹ کے بڑے بڑے خوبصورت ماڈل سے سجایا گیا ہے، گیمز میں شرکت کیلیے آنے والی ٹیموں کی رہنمائی کیلیے جکارتہ ایئرپورٹ سے ایتھلیٹ ولیج تک مرد و خواتین رضاکار شب وروز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ادھر انڈونیشیا میں متعین پاکستانی سفیرعبدالسالک خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان دیرینہ اوردوستانہ تعلقات ہیں، کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے، ایشین گیمز پاکستانی کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین فورم ہے، ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایتھلیٹ ولیج کے دورے پر پاکستانی دستے کے آفیشلزاورکھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پرکیا۔

اس موقع پرپی او اے کے سیکریٹری جنرل خالد محمود نے پاکستانی سفیر کی ایتھلیٹ ولیج آمد پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل عارف حسن کی رہنمائی میں ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

 

The post ایشین گیمز ہینڈبال میں پاکستان کو جاپان سے شکست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2KXJbRY