جیفری بائیکاٹ نے بھارتی ٹیم کو غیرذمہ دار اور بیوقوف قرار دے دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جیفری بائیکاٹ نے بھارتی ٹیم کو غیرذمہ دار اور بیوقوف قرار دے دیا

لندن: انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے بھارتی ٹیم کو انتہائی غیرذمہ دار اور بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں اس شرمناک شکست کے مستحق تھی۔

جعفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اس مغرور سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئی کہ اپنے ملک کی طرح بیٹنگ کرتے رہے گی اور ہر چیز ان کے حق میں بہتر ہوگی، اگر آپ کے پاس پلان نہیں ہوگا اور اپنے کھیل پر محنت نہیں کریں گے تو پھر کرکٹ آپ کو اٹھاکر باہر پھینک دے گی، اب تک بھارتی ٹیم نے خود اپنے آپ کو ڈبویا اور اپنے شائقین کو مایوس کیا، ان کی بیٹنگ نہ صرف غیرذمہ دارانہ بلکہ بیوقوفانہ رہی ہے۔

 

The post جیفری بائیکاٹ نے بھارتی ٹیم کو غیرذمہ دار اور بیوقوف قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2w81e2h