نگراں کابینہ سبکدوش، عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نگراں کابینہ سبکدوش، عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ ڈویژن نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم و کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ ڈویژن نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد نگراں حکومت بھی ختم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ اعظم خان کو تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

The post نگراں کابینہ سبکدوش، عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mw3R8d