ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید

 مظفر آباد: ایل او سی ڈنہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 65 سالہ شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں موجی گاؤں کا رہائشی 65 سالہ ذوالفقار شہید ہوگیا۔ پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

The post ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MUzmFX