اسلام آباد: ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دی اور استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت پر آج ہی سماعت کی جائے۔ درخواست میاں گل حسن اورنگزیب کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے آصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید بیٹے سمیت گرفتار
پس منظر
The post جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BmLdLK