جشنِ آزادی پر گوگل کا ڈوڈل بھی پاکستانی پرچم میں رنگ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جشنِ آزادی پر گوگل کا ڈوڈل بھی پاکستانی پرچم میں رنگ گیا

پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔

پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن، ہر چہرے پر خوشی اور فضا میں ملی نغموں کی گونج ہے وہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

گوگل کے ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آتا ہے، اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔

The post جشنِ آزادی پر گوگل کا ڈوڈل بھی پاکستانی پرچم میں رنگ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P3EoS5