(ن) لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

(ن) لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کردیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز اور اسپیکر کے لیے چوہدری اقبال کو نامزد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری اقبال کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ جس کے بعد ان دونوں ناموں کو باضابطہ طور پر ان عہدوں کے لیے نامزد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کی حلف وفاداری کی تقریب 15 اگست کو ہوگی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو ہوگا اس کے اگلے روز وزیر اعلی کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

The post (ن) لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KPFy0m