ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد / لاہور: ملک بھر میں آج 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، سرکاری اور نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے صدر اور وزیراعظم نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ملک بھر میں 71 واں جشن آزادی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر سے ہوگا جس میں ملکی و ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ صبح 8 بج کر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور تحریک پاکستان کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹریفک رک جائے گا۔

وفاقی حکومت 31 اور صوبائی حکومتیں 21 توپوں سے یوم آزادی کا آغاز کریں گی، سائرن کے بعد ٹھیک وقت پر ملک بھر کے تمام سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی جائے گی۔

دریں اثنا جشن آزادی منانے کے لیے پوری قوم یکجا ہے، اسکولوں میں تقاریب منعقد ہوں گی جن میں ٹیبلوز، ملی نغمے پیش کیے جائیں گے اور مختلف مقابلہ جات منعقد ہوں گے جب کہ ٹی وی چینل دن بھر خصوصی نشریات پیش کریں گے۔

سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے ضلعی اور شہری سطح پر تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹے جائیں گے، رہنما اپنی تقاریر میں پاکستان اور اس کے لیے دی گئی قربانیوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

The post ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nCh7u8