کسی ڈاکو یا چور کو این آر او نہیں ملے گا، نومنتخب وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کسی ڈاکو یا چور کو این آر او نہیں ملے گا، نومنتخب وزیراعظم

عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ملک اور قوم کو لوٹنے والوں کے خلاف کڑا احتساب کروں گا، کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا۔

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکرادا کرتا ہوں جس نے مجھے موقع دیا، اور اپنی قوم کا بھی شکر گزار ہوں جب کہ پاکستان کی قوم 70سال سے تبدیلی کا انتظارکررہی تھی اور میں اپنی قوم سے عدوہ کرتا ہوں کہ جو تبدیلی ہم لے کر آئیں گے اس کے لیے یہ قوم ترس رہی تھی سب سے پہلے ملک اور قوم کو لوٹنے والوں کے خلاف کڑا احتساب کروں گا، کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نہ مجھے ڈکٹیٹر نے پالا اور نہ میرا باپ سیاسی لیڈر تھا، میں 22 سال کی جد وجہد کر کے اس مقام تک پہنچا ہوں جب کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پارلیمنبٹ کو بااختیار بناؤں گا۔ میں پارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر سوال کے جواب دوں گا۔

The post کسی ڈاکو یا چور کو این آر او نہیں ملے گا، نومنتخب وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BgDDSO