کراچی: وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے 21 سے 24 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، صوبے بھر میں منگل 21 اگست سے جمعہ 24 اگست تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے عید پر 4 چھٹیوں کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا
صوبائی حکومت کی جانب سے عید کی 4 چھٹیاں دی گئی ہیں تاہم ہفتے اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے جس سے سرکاری ملازمین مجموعی طور پر 6 لگاتار چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے ،وفاقی حکومت کے تحت عید کی چھٹیاں 21 سے 23 اگست تک ہوں گی۔
The post سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیاں دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vNSNtC
