پاک فوج کا ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک فوج کا ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کا اعلان

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ موجودہ شجرکاری مہم میں پاک فوج کی جانب سے ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے اور شجر کاری مہم کا آغاز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ آج پودا لگا کر کریں گے اور اس کے بعد صرف آج کے روز 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ شجر کاری مہم کو سرسبز پاکستان کا نام دیا گیا ہے اور اس شجرکاری مہم میں مجموعی طور پر ایک کروڑ پود ے لگائے جائیں گے۔

The post پاک فوج کا ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w0sS1a