اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ()کے رہنما چوہدری حسین الہیٰ قومی اسمبلی کی تاریخ میں سے کم عمر رکن ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چوہدری حسین الہیٰ قومی اسمبلی کی تاریخ میں سب سے کم عمر رکن اسمبلی بن گئے ہیں۔ 26 سالہ چوہدری حسین الٰہی صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے ہیں، اور وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 گجرات سے کامیاب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے کم سے کم عمر 25 برس ہے۔
The post چوہدری حسین الہٰی سب سے کم عمر رکن قومی اسمبلی بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MrIEMC