غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان شہید ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا ۔ اس طرح جمعے سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے جب کہ درجنوں زخمی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اور فلسطینی نوجوان نے دوران علاج جام شہادت نوش کرلیا ہے۔ 14 سالہ شہید نوجوان کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی ہے۔ رواں سال 30 مارچ سے جاری کشیدگی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 210 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں نماز جمعہ کے بعد سات ہزار فلسطینی مظاہرین نے اسرائیل کی سرحد کی جانب مارچ کیا تھا ۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 2 سو افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ ایک نوجوان نے اسپتال میں دم توڑ دیا تھا جب کہ ایک نے گزشتہ روز دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔
The post اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2NVThon