سری نگر: حریت پسند رہنماؤں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئین کی دفعہ 35۔اے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاجی مہم چلائیں گے جبکہ 5 اور 6 اگست کو وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق حریت رہنماؤں یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے آج سید علی گیلانی کے گھر جا کر ملاقات کی اور بھارت کی جانب سے آئین کی دفعہ 35 – اے کو ختم کرنے کے لیے دائر پٹیشن پر تفصیلی گفتگو کی۔ حریت رہنماؤں نے بھارت کو اس مکروہ عمل سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔
چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی سرپرستی میں قائم غیر سرکاری تنظیم نے دفعہ 35۔ اے کی منسوخی کیلئے 2014ء میں بھارتی سپریم کورٹ میں ایک عرضداشت دائر کی تھی۔ اس کی سماعت 6 اگست کو ہوگی۔ اس موقع پر وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئین کا آرٹیکل 35 – اے کشمیریوں کو آزادی اظہار رائے، بنیادی حقوق اور ریاستی تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ بھارتی انتہا پسند جماعتیں کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور اس علامتی آزادی کو سلب کرنے کے لیے گھناؤنا کھیل رہی ہیں۔
The post حریت رہنماؤں کا مقبوضہ کشمیر میں دو روزہ ہڑتال اور احتجاجی مہم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2vgQ4rF