مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اعلیٰ سطح مذاکرات - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اعلیٰ سطح مذاکرات

 اسلام آباد: انتخابات کے بعد حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی سردارایاز صادق کے گھر پہنچی جہاں باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوا، مذاکرات کے ایجنڈے میں انتخابی نتائج،حکومت سازی، پارلیمنٹ کا بائیکاٹ اور حلف نہ اٹھانے کے نکات سمیت دیگر امور شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی تین رکنی  کمیٹی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،ایاز صادق اور  سردار مہتاب  شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم میں  سید خورشید شاہ،  شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی

(ن) لیگ سے مذاکرات کے حوالے سے خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انتخابات کے نتائج مسترد کردیے مگر اس کے باوجود پارلیمنٹ جانا ہےاُمید ہے حلف نہ لینے کی بات کرنے والی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں جانے پر قائل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اکثریت لی ہے تو آئیں اور حکومت بنائیں مگر ایک بات کہہ دوں بڑی مہربانی کی مگر سادہ اکثریت نہ آئی،پنجاب میں حکومت بننے اور نہ بننے سے ہمارا لینا دینا نہیں، ہمیں اپوزیشن میں بیٹھ کر ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔

The post مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اعلیٰ سطح مذاکرات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OqHyz1