امریکا کی عمران خان کو مبارک باد، مل کر کام کرنے کا عزم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا کی عمران خان کو مبارک باد، مل کر کام کرنے کا عزم

 واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کے ساتھ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک مشترکہ کردار ادا کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا جیسا کہ پچھلی حکومتوں کے ساتھ بھی تعاون کرتا رہا ہے۔ دونوں مملک  کا مل کر کام کرنا خطے کے مفاد میں ہے اس لیے اس موقع کو کھونا نہیں چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا سے ایسے متوازن تعلقات چاہتے ہیں جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو، عمران خان

واضح رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے برتری حاصل کر کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد عمران خان نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بھی بھارت سمیت امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

The post امریکا کی عمران خان کو مبارک باد، مل کر کام کرنے کا عزم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2LXN6j2