اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے پہلے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کو بھی بحال کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جولائی سے قبل اسامیوں پر تقرریوں اور تبادلوں پر عائد کردہ پابندی ختم کردی گئی ہے جب کہ پولنگ سے پہلے معطل کیے گئے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کردیا
ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کے بعد منظور کی گئی ترقیاتی اسکیموں پر اب عملدرآمد ہوسکتا ہے، پابندی عام انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر خانبدارانہ بنانے لے لیے لگائی گئی تھی۔
The post الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو بحال کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LVPp6a