صبح اور رات کے وقت ہلکی پھوار اور بوندا باندی کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

صبح اور رات کے وقت ہلکی پھوار اور بوندا باندی کا امکان

 کراچی:  شہر میں جمعہ کو تندوتیز سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ صبح اور رات کے وقت ہلکی پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ابرآلود موسم کی وجہ سے شہر کا ابتدائی درجہ حرارت معمول سے مزید کم  ہوکر  26.5  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز جمعہ کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں جس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ابر آلود موسم اور تندوتیز ہواؤں کی وجہ سے جمعرات کو گرمی کا پارہ 32.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم متوازن رہنے کا امکان ہے، سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے صبح اور رات کے وقت ہلکی پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔

The post صبح اور رات کے وقت ہلکی پھوار اور بوندا باندی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2K0WkJv