پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد ارکان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد ارکان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

 لاہور: عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 4 ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد برابرہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مظفرگڑھ سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید علمدارقریشی، لیہ سے نومنتخب رکن بشارت رندھاوا، خانیوال سے حسین جہانیاں گردیزی اورمسعود گیلانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چاروں ارکان اسمبلی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان سے اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ آج پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 123 جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 127 ہے، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کے 7 اورپیپلز پارٹی کے 6 ارکان ہیں، اس کے علاوہ 29 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ موجودہ صورت حال میں آزاد امیدواروں کی ہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔

The post پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد ارکان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LILH2I