ساہیوال: پنجاب اسمبلی کا پہلا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ساہیوال سے پی پی حلقہ 201 سے تحریک انصاف کے رائے مرتضٰی اقبال نے میدان مار لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 201 ساہیوال 6 سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ اقبال 57 ہزار سے زائد ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد حنیف 33 ہزار 497 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
The post پنجاب اسمبلی کے نتائج آنا شروع، ساہیوال سے پی ٹی آئی امیدوار کی فتح appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OhPEKn
