انتخابی نتائج سے دل برداشتہ آفاق احمد پارٹی سربراہی سے مستعفی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انتخابی نتائج سے دل برداشتہ آفاق احمد پارٹی سربراہی سے مستعفی

 کراچی:  مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدانتخابی نتائج سے دل برداشتہ ہوکر پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے۔

آفاق احمد نے کہاہے کہ انتخاب کی ایسی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ الیکشن میں بہت ساری انجنئیرنگ کی گئی ہے۔ ہم سازشوں کو ناکام بنانے میں ناکام رہے۔ کارکنان مجھ سے بہتر چیئرمین منتخب کرلیں۔ جو میں نے پچھلی نیوز کانفرنس میں کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا۔ میں نے کہا تھا یہ کنٹرول انتخابات ہیں پھر بھی ہم نے حصہ لیا۔ میں نے یہ بات بھی کہی تھی کہ باہر کے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ شہر ان کے ہاتھوں سے چھینا جارہا ہے۔

جمعے کو اپنی رہائش گاہ ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کی جانب سے چیئرمین شپ چھوڑنے کے اعلان پر کارکنان کی جانب سے شدید مخالف کی گئی اور نعرے بازی کی اور کارکنان رونے لگے۔ آفاق احمد نے کارکنان نے اصرار کے باوجود استعفیٰ واپس لینے سے انکار کردیا۔

The post انتخابی نتائج سے دل برداشتہ آفاق احمد پارٹی سربراہی سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uVBiqO