الیکشن کی شفافیت پر اطمینان یقینی بنایا جائے، صدر ممنون حسین - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

الیکشن کی شفافیت پر اطمینان یقینی بنایا جائے، صدر ممنون حسین

 اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کی شفافیت پر اطمینان یقینی بنایا جائے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت ممون حسین نے انتخابی عمل کی کامیابی پر قوم کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے باوجود قوم نے انتخابی عمل کو کامیاب بنا کر ثابت کردیا کہ ملک و قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے۔ صدر مملکت نے انتخابی عمل کو کامیاب بنانے پر الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے انتخابی نتائج مسترد کردیے

صدر نے کہا کہ فتح و شکست سے قطع نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور قوم کا اطمینان لازمی ہے، لہذا ضروری ہے کہ قومی سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کا اطمینان یقینی بنایا جائے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی قوتیں گروہی مفادات سے بلند ہو کر اپنی کامیابی کو ملک و قوم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گی۔

The post الیکشن کی شفافیت پر اطمینان یقینی بنایا جائے، صدر ممنون حسین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JTiL3a