لاڑکانہ: پولنگ اسٹیشن کے باہر کریکر دھماکے سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے شاہ محمد پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے سے وہاں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش حملہ، 31 افراد شہید
واضح رہے کہ پولنگ کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
The post لاڑکانہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا، 4 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Af7Qky
