لاہور: بورنیو جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک گولڈ، ایک سلور، چار برانز میڈل جیت لیے۔
انڈر15 کیٹیگری میں نورزمان خان نے گولڈ، حمزہ خان نے سلور جبکہ محمد عماد نے برانز میڈل جیتا۔ انڈر17 کیٹیگری میں خوشحال ریاض اور حماد خان جبکہ انڈر 19 میں ذیشان زیب نے بھی برانز میڈل اپنے نام کیے۔ ملائیشیا کے شہر سراواک میں منعقدہ بورنیو جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے9 جونیئر اسکواش کھلاڑیوں نے حصہ لیا، فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال ٹیم کے منیجر اور وزیرخان ٹیم کے کوچ تھے، ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، آسٹریلیا، چین اور ہانگ کانگ سمیت کئی ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں انڈر15 کیٹیگری میں پاکستان کے نورزمان خان نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، اسی کیٹیگری میں حمزہ خان رنرز اپ رہے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا، انڈر 15 میں محمد عماد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
انڈر17کیٹیگری میں پاکستان کے خوشحال ریاض خان اور حماد خان نے برانز میڈلز جیتے۔ انڈر19کیٹیگری میں پاکستان کے ذیشان زیب نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ بورنیو جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں کا تعلق پشاور کی پی اے ایف ہاشم خان اسکواش اکیڈمی سے ہے، ٹیم منیجرعامر اقبال اور کوچ وزیرخان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کا ٹور پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے کمسن کھلاڑیوں کو بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹس سے روشناس کراتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے سلسلے کی کڑی ہے، یہ امر خوش آئند ہے کہ قومی جونیئر کھلاڑیوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
The post بورنیوجونیئراوپن اسکواش؛ پاکستانی کھلاڑیوں کے گولڈ سمیت 6 میڈلز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2lxG2Oj