کبڈی: پاکستان نے کینیا کو 44-21 سے قابو کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کبڈی: پاکستان نے کینیا کو 44-21 سے قابو کرلیا

دبئی:  ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیا کو44-21 سے قابو کرلیا محمد ندیم نے 8 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا کوریا نے ارجنٹائن کے خلاف 72-16 سے میچ کا نیتجہ اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وقفے وقفے سے پوائنٹس حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، فاتح ٹیم کی طرف سے محمد ندیم میچ کے ہیرو رہے، انھوں نے 8 پوائنٹس حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، کینیا کی ایونٹ میں دوسری شکست ہے۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس کو بلیو شرٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم کی قیادت ناصر علی جبکہ کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دے رہے ہیں۔

ایک اور میچ میں کوریا نے ارجنٹائن کے خلاف 72-16 سے میچ کا نیتجہ اپنے نام کیا،یہ ٹورنامنٹ میں کوریا کی ابتدائی فتح ہے، گیونگ تائی نے 10 پوائنٹس حاصل کیے، منگل کو 2میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ ایران اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان شیڈول ہے۔ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اورکینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔

The post کبڈی: پاکستان نے کینیا کو 44-21 سے قابو کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2KiS34T