آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کو فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنادی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کو فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنادی

ماسکو:  پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کرانے کی امریکی سازش کو ناکام بنادیا۔

روسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو چھڑانے کے بدلے پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش کی تھی تاہم پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ روسی ویب سائیٹ کے مطابق واشنگٹن نے ڈاکٹر شکیل کو امریکا کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان سے درخواست بھی کی جب کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے مطالبات میں سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ سرفہرست تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شکیل آفریدی پشاور سے اڈیالہ جیل منتقل

روسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور کی جیل سے فرار کرانے کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاہم پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے اس منصوبہ کو ناکام بنادیا، سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے مقامی مخبر نے اس منصوبہ کے بارے میں آئی ایس آئی کو آگاہ کردیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط 

واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں مدد کی تھی اور سی آئی اے کے ایما پر اسامہ بن لادن کے خون کا نمونہ حاصل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

The post آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کو فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2KsgkpV