کولام / کیرالا: کنگز الیون پنجاب کے ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل فارغ وقت گزارنے کیرالا پہنچ گئے جہاں پر انھوں نے مچھلیاں پکڑنے کی بھی کوشش کی۔
کرس گیل اپنی پارٹنر، بیٹی اور ساس کے ہمراہ کولام کے ایک ہوٹل میں پہنچے، اگلے روز جال کی ذریعے وہاں پر مچھلیاں پکڑنی چاہیں مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا، وہ کشتی کی سواری سے لطف اندوز ہوئے جبکہ ہوٹل میں یوگا کلاس میں بھی حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق گیل کی واپسی 3 مئی کو ہوگی،ان کی ٹیم کا اگلا میچ 4 مئی کو اندور میں ممبئی انڈینز کے ساتھ ہے۔
The post کرس گیل مچھلیاں پکڑنے کے لیے کیرالا پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2HEqQfF