پونے: آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگز نے دہلی ڈیرڈیولز کو 13رنز سے قابو کرلیا۔
دہلی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کا موقع دیا۔ فاتح الیون نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر211 رنز بنائے، شین واٹسن نے 40 گیندوں پر 78رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور7 چھکے شامل رہے، واٹسن اور ڈوپلیسی نے ٹیم کو 102 کی مضبوط بنیاد فراہم کی، اس میں ڈوپلیسی کا حصہ 33 رنز تھا، سریش رائنا 1رن بنا سکے۔
کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 22 گیندوں پر 51 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، امباتی رائیڈو41 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوئے، دھونی اور ان کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 79رنز کی ساجھے داری قائم ہوئی۔
امیت مشرا ، گلین میکسویل اور وجے شنکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، ٹرینٹ بولٹ 4 اوورز میں 48رنز کی پٹائی کے باوجود کوئی وکٹ نہیں لے سکے، دہلی کی ٹیم جوابی اننگز میں5 وکٹ پر 198 رنز بناسکی، اوپنر پرتھوی شا 9رنز بناکر پویلین واپس ہوگئے۔
کولن منرو 26 اور شیریاس اییر13 نے وکٹ پر کچھ قیام کوممکن بنایا، ریشابھ پانٹ 79 رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلوی جارج مزاج بیٹسمین گلین میکسویل 6رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وجے شنکر54 پر ناٹ آئوٹ رہے،کے ایم آصف نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
The post آئی پی ایل؛ چنئی سپرکنگز نے دہلی ڈیرڈیولز کو قابو کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2rb6kby