نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری بچی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری بچی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

نکیال سیکٹر: بھارتی فوج کی لائن اف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

گزشتہ روز لائن اف کنٹرول پر بھارتی افواج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرکے علاقے لنجوٹ میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک بچی شہید ہوگئی ،زخمی بچے کو کھوئی رٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی گنیں خامش ہو گیئں، ادھر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری جاری ہے ، تیسرے روز بھی سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

The post نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری بچی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2EKR6Pl