بھارتی عدالت سے 2 پاکستانیوں کو 10، 10 سال قید کی سزا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی عدالت سے 2 پاکستانیوں کو 10، 10 سال قید کی سزا

لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں لکھنو کی خصوصی عدالت نے 2 پاکستانیوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں لکھنو کی خصوصی عدالت نے 2 پاکستانیوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی جن میں عبدالولید عرف مرتضیٰ افروز اور فہیم عرف محمد ادریس عرف سلام شاداب خان کا تعلق کراچی سے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں پاکستانیوں کو تحریک طالبان سے تعلق کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔ ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے گزشتہ روز گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے انھیں گرفتار کیا تھا۔

تفتیشی کارروائی کے بعد عدالت کے حوالے کر دیا گیا جس پر عدالت نے انھیں دہشت گردی کے الزام میں سزا سناکر جیل بھیج دیا۔

The post بھارتی عدالت سے 2 پاکستانیوں کو 10، 10 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2vbJh5A