دہشت گردی سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ملیحہ لودھی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دہشت گردی سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ملیحہ لودھی

نیویارک:  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ دہشت گردی سے امن وامان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

نیو یارک میں پاکستان اور ناروے کی جانب سے نوجوان اور انسداد دہشت گردی کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورمختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ دہشت گردی سے امن وامان کو سنگین خطرات لاحق ہیں جب کہ عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسداد دہشت گردی کیمپ قائم کیے، پاکستان نے جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔

The post دہشت گردی سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ملیحہ لودھی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2venXMP