سنگدل باپ نے احتجاجاً کمسن بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سنگدل باپ نے احتجاجاً کمسن بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا

پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا میں ایک سنگ دل باپ نے احتجاج کے دوران کمسن بیٹی کو گھر کی چھت سے نیچے پھینک دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ جنوبی افریقا کے شہر پورٹ الزبتھ کے قصبے  کودویسی میں پیش آیا جہاں غیر قانونی املاک کے خلاف آپریشن کے دوران ایک مکین اپنی بیٹی کو گود میں لیے گھر کی چھت پر چڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کتے نے نومولود کی جان بچالی

مذکورہ شخص گھر کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاج کررہا تھا اور گھر کو مسمار ہونے سے بچانے کے لیے وہ اپنی کمسن بیٹی کو لیے گھر کی چھت پر کھڑا ہوگیا۔ اس شخص نے پولیس کو خبردار کیا کہ اگر اس کا گھر مسمار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنی کمسن بیٹی کو نیچے پھینک دے گا،اس شخص کی دھمکی کے بعد نصف درجن پولیس اہلکار گھر کے گرد جمع ہوگئے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہوگئے۔

پولیس نے مذکورہ شخص سے مذاکرات کیے تاہم وہ نہ مانا جس پر ایک پولیس اہلکار اسے پکڑنے کے لیے چھت پر چڑھا تو باپ نے اپنی چھوٹی سی بیٹی کو نیچے پھینک دیا تاہم پولیس اہل کاروں نے چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو کیچ کرکے اسے نیچے گرنے سے بچالیا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

The post سنگدل باپ نے احتجاجاً کمسن بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2vbyacX