مہارشٹرا: بھارت میں نوجوان نے آئی پی ایل میچ دیکھنے کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔
پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے کھیل کو بے حد مقبولیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین کسی بھی ٹورنامنٹ کو اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھنا پسند کرتے ہیں یا پھر دوستوں کے ہمراہ کسی خاص مقام پر میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کرتے ہیں مگر کچھ لوگ گھر بیٹھے میچ دیکھنا ہی پسند کرتے ہیں اور اس دوران کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرتے، ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جہاں میچ دیکھنے کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان نے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں نیلیش کپتا نامی نوجوان آئی پی ایل کا میچ دیکھنے میں مصروف تھا کہ اس دوران کپتا کی ماں نے اسے کسی کام کا کہا مگر اس نے سنی ان سنی کردی، ماں کی جانب سے متعدد بار کہنے کے باوجود نوجوان میچ دیکھتا رہا جس پر ماں نے غصے میں آخر ٹی وی کا سوئچ بند کردیا۔
پولیس کے مطابق ماں کی جانب سے ٹی وی کا سوئچ بند کیے جانے پر کپتا نے غصے میں آکر کمرے کا دروازہ بند کرلیا جو بعد میں پڑوسیوں کی مدد سے کھولا گیا تو نوجوان کو ڈوپٹے کے ساتھ لٹکا ہوا پایا جس پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
The post بھارت میں میچ دیکھنے سے روکنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2JJ2LC3