سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد

ریاض: سعودی کنگ شاہ سلمان نے اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ہفتے کو دارالحکومت ریاض کے نزدیک دنیا کی سب سے بڑی تفریح گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ سنگ بنیاد ریاض کے قریب واقع جگہ ’قدیہ‘ میں رکھا گیا ہے جہاں اربوں ڈالر کی لاگت سے ایک ایسی تفریح گاہ بنائی جارہی ہے جسے بلاشبہ دنیا کے سب سے بڑے تفریحی پارک کا اعزاز حاصل ہوگا۔

qiddiya-entertainment-city-in-riyadh-4

qiddiya-entertainment-city-in-riyadh-post-image

قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک انٹرٹینمنٹ پارک نہیں بلکہ کلچرل حب ثابت ہوگا۔

qiddiya-entertainment-city-in-riyadh-3

واضح رہے کہ قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک میں والٹ ڈزنی اور دیگر تھیم پارک کمپنیوں کی مدد سے 334 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر بنایا جارہا ہے جس میں والٹ ڈزنی ریسورٹ، تھیم پارک، سفاری پارک اور متعدد اقسام کی تفریحی سہولیات شامل ہیں۔

qiddiya-entertainment-city-in-riyadh-23

قدیہ پارک کےچیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ یہ پارک سعودی عرب کی معیشت کی نمو اور پرکشش سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، یہ پارک نہ صرف تفریحی شعبے میں مثبت قدم ہے بلکہ اس پارک سے سعودی نوجوانوں کی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی۔

qiddiya entertainment city in riyadh

The post سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2vYsHqm