پی ایس ایل کے پلے آف راؤنڈ میں پاکستانی امپائرز ہی فرائض انجام دیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ایس ایل کے پلے آف راؤنڈ میں پاکستانی امپائرز ہی فرائض انجام دیں گے

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے پلے آف راؤنڈ میں پاکستانی امپائرز ہی فرائض انجام دیں گے۔

منتظمین نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کوالیفائر میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، شوزیب رضا ٹی وی اور احمد شہاب فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلے ایلیمنیٹر میں بھی علیم اور راشد فیلڈ امپائر ہوں گے، احمد شاہ زیب ٹی وی اور آصف یعقوب فورتھ آفیشل ہوں گے۔

دوسرے ایلیمنیٹر میں فیلڈ میں علیم کے ساتھ شوزیب رضا ذمہ داری انجام دیں گے، آصف یعقوب ٹی وی اور احمد شہاب فورتھ امپائر ہوں گے۔

 

The post پی ایس ایل کے پلے آف راؤنڈ میں پاکستانی امپائرز ہی فرائض انجام دیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2po2b31