پیٹرسن نے کرکٹ سے ناطہ مکمل طور پر توڑ لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پیٹرسن نے کرکٹ سے ناطہ مکمل طور پر توڑ لیا

شارجہ: کیون پیٹرسن نے کرکٹ سے ناطہ مکمل طور پر توڑ لیا جب کہ پی ایس ایل تھری کے ساتھ لیگز کا کیریئر بھی ختم ہوگیا۔

کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل ایونٹ سے قبل ہی یہ اعلان کر دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگرچہ پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکے لیکن انگلش بیٹسمین نے پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا،اس لیے عملی طور پر انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف آخری میچ کھیل لیا جس میں6گیندوں پر7رنز بنائے۔

پیٹرسن نے اپنے آخری ایونٹ میں صرف ایک نصف سنچری بنائی،ان کا گھر جنوبی افریقہ میں کروگر نیشنل پارک کے قریب زیر تعمیر ہے،انھوں نے فلاحی کاموں میں دلچسپی گذشتہ برس ہی لینا شروع کردی تھی۔

گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیون پیٹرسن نے لکھاکہ ’’بوٹس رکھ دیے،شکریہ‘‘۔

 

The post پیٹرسن نے کرکٹ سے ناطہ مکمل طور پر توڑ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2IvW59A