فیصل آباد کے اسپتال سے نولود بچی اغوا، فوٹیج منظر عام پر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فیصل آباد کے اسپتال سے نولود بچی اغوا، فوٹیج منظر عام پر

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نومولود بچی کو اغوا کرلیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں واقع الائیڈ اسپتال کے بچہ وارڈ سے 5 دن کی بچی کو اغوا کرلیا گیا اس حوالے سے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اسپتال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے لنگرانہ کی خاتون کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے جن میں ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہیں تاہم بچی اچانک غائب ہوگئی جسے ڈھونڈا گیا تو پتا چلا کہ ایک خاتون بچی کو اٹھا کر لے گئی۔

بعدازاں اس حوالے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ ایکسپریس نیوز کو موصولہ فوٹیج کی اسکرین گریپ میں ایک خاتون کو بچہ لے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

The post فیصل آباد کے اسپتال سے نولود بچی اغوا، فوٹیج منظر عام پر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2DPCBgD