حقانی نیٹ ورک سمیت کسی کو بھی اپنی زمین استعمال کرنے نہیں دیں گے، احسن اقبال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حقانی نیٹ ورک سمیت کسی کو بھی اپنی زمین استعمال کرنے نہیں دیں گے، احسن اقبال

نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا پاک افغان امن میں اپنا کردار ادا کرے، دونوں ممالک میں امن کے لیے ضروری ہے کہ 30 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی یقینی بنائی جائے ، اگر افغان مہاجرین میں کوئی ناپسندیدہ عناصرشامل ہوگئے تو اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی راؤ انوار کو گرفتار کرنے کیلئے 3 روز کی مہلت

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے اس بار ہارس ٹریڈنگ کی گئی تو جمہوریت کو بہت نقصان ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے کو پشاور میں میٹرو بس کا خیال آگیا۔

معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سے متعلق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ راؤ انوار کو روکنے​ والے ایف آئی اے اہل کاروں کو تعریفی اسناد دی ہیں، ایف آئی اے اہلکاروں نے راؤ انوار کو بیر​ون ملک فرار ہونے سے روکا تھا، قانون کو مطلوب ہر فرد کی گرفتاری میں مدد کریں گے کیونکہ قانون کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کردار ادا کرنا وفا​ق اور صوبوں کی ذمے داری ہے۔

The post حقانی نیٹ ورک سمیت کسی کو بھی اپنی زمین استعمال کرنے نہیں دیں گے، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2rKTp3t