دنیا کی تاریخ کے سب سے امیر ترین شخص کا تعلق کس مذہب سے تھا؟ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دنیا کی تاریخ کے سب سے امیر ترین شخص کا تعلق کس مذہب سے تھا؟



 ٹمبکٹو کے فرمانروا منسا موسیٰ کی دولت کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے کیونکہ ان کے پاس معدنیات اور سونے کے بے پناہ ذخیرے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گيا ہے جن کی دولت کا تخمینہ 106 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے،
جبکہ منسا موسیٰ کے پاس جیف بیزوس سے کہیں زیادہ دولت تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں چھپنے والی ایک دلچسپ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی تاریخ کا سب سے امیر ترین شخص ایک مسلمان تھا۔ منسا موسیٰ نامی اس شخصیت نے افریقی ملک مالی پر حکومت کی تھی۔ انھوں نے اپنی سلطنت پر اس دور میں حکومت کی جب وہ معدنیات اور بطور خاص سونے کے ذخیرے سے مالا مال تھا۔ان کا اصل نام موسیٰ کیٹا اول تھا لیکن تخت نشین ہونے کے بعد وہ منسا کہلائے جس کا مطلب بادشاہ ہے۔ منسا موسیٰ کی دولت کا آج کے دور میں تخمینہ لگانا مشکل ہے۔ پھر بھی ایک اندازے کے مطابق ان کی دولت 400 ارب امریکی ڈالر کے برابر تھی۔دولت مندوں کا موازنہ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ روتھ چائلڈ خاندان کے پاس ساڑھے تین سو ارب امریکی ڈالر دولت تھی جبکہ جان ڈی راک فیلر کے پاس 340 ارب ڈالر دولت تھی۔ اگر افراط زر کو ذہن میں رکھا جائے تو بھی منسا موسیٰ کی دولت تاریخ کسی بھی زندہ یا مردہ دولت مندوں سے زیادہ ہے۔