زینب کے بعد 7 کیسز کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زینب کے بعد 7 کیسز کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد

لاہور: زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے زینب کے علاوہ 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ہی پولیس زینب قتل کیس کا چالان عدالت کو بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ملزم عمران نے بعد میں اعتراف کیا تھا کہ وہ زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کو قتل کرچکا ہے۔

The post زینب کے بعد 7 کیسز کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2ndfv9s