نوکیا کا پہلا اینڈروئید اسمارٹ فون متعارف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نوکیا کا پہلا اینڈروئید اسمارٹ فون متعارف

یہ فون ایچ ایم ڈی گلوبل ریلیز کرے گی اور اس موبائل کو نوکیا 6 کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2014 میں نوکیا کمپنی کے برانڈ کے حقوق مائیکروسافٹ نے خریدے تھے اور یوں نوکیا ونڈو فون ریلیز کئے گئے تھے۔ لیکن اب ایچ ایم ڈی نوکیا کے لیے پہلا اینڈروئڈ فون ریلیز کررہی ہے۔


ایچ ایم ڈی نے تصدیق کی ہے کہ اس میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کا ساتواں ورژن نوگاٹ شامل کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اینڈروئڈ فون سے نوکیا تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی ایک وسیع دنیا کو اپنے فون میں شامل کرسکے گا جو صارفین کے لیے توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔  نئے فون کے ہارڈ ویئر میں بھی جدت پیدا کی گئی ہے اوراس اینڈروئڈ اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی سرکٹ اسٹوریج، 16 میگا پکسل کیمرہ اور 3 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے۔ اضافی میموری کے لیے ایس ڈی ایم کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے۔