عینک والاجن کی ’’بل بتوڑی‘‘ نصرت آراء بیگم کے علاج کا فنڈ 10 لاکھ کر دیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عینک والاجن کی ’’بل بتوڑی‘‘ نصرت آراء بیگم کے علاج کا فنڈ 10 لاکھ کر دیا گیا

بچوں کے مشہور ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کا مقبول کردار ’’بل بتوڑی‘‘ ادا کرنے والی اداکارہ نصرت اراء بیگم کے علاج معالجے کے اخراجات پاکستان بیت المال نے 6لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ کر دیے ہیں۔


    بیت المال کے ایم ڈی نے یہ فیصلہ اداکارہ نصرت آراء بیگم کی بہتر صحت یابی  کے لیے کیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ پر فالج کا اٹیک ہوا جس کے باعث ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی وہ ان دنوں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔اس حوالے سے بیت المال نے ‘بل بتوڑی ‘کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک سرکاری لیٹر نصرت اراء بیگم کو دیا جائے گا جسے دکھا کر وہ کسی بھی اسپتال میں اپنا علاج کرواسکیں گی۔