بچت بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بچت بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی

سرگودھا: مجاہد کالونی کی رہائشی 45 سالہ نورین بی بی نے ہفتہ وار منگل بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خود کو آگ لگا لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی کی رہائشی 45 سالہ خاتون نورین بی بی نے ہفتہ وار منگل بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی، خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر برن یونٹ میں اس کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نورین نامی خاتون کے 7 بچے ہیں، اور اس کا شوہر غلہ منڈی میں محنت مزدوری کرتا ہے، گھر میں غربت کے ڈیرے ہیں، جس کی وجہ سے خاتون شوہر کا ہاتھ بٹانے کے لئے گھر سے باہر نکلی، مجاہد کالونی میں لگائے جانے والے منگل بازار میں اسٹال لگایا تاہم ٹھیکیدار جبار، توصیف اور عابد نے خاتون سے بھتہ وصول کیا، بار بار بھتے کے لئے تنگ کرنے اور اسٹال کی جگہ خالی کرانے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے آگ لگالی۔

دوسری جانب تھانہ اربن ایریا پولیس نے 3 ٹھیکیداروں میں سے دو جبار اور توصیف کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے، خاتون کے مزید بیان پر ملزمان کے خلاف دفعات شامل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

 

 

 

The post بچت بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rJEOmv