پی ڈی ایم لائحہ عمل بنا رہی ہے،حمزہ شہباز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ڈی ایم لائحہ عمل بنا رہی ہے،حمزہ شہباز

 (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم لائحہ عمل بنا رہی ہے۔عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ 

لاہورمیں بینکنگ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کا احتساب ہو گا۔ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے۔عوام نے ان پر پہرہ دینا ہے کہ یہ نورتن بھاگنے نہ پائیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 22کروڑ عوام نے عمران خان کیخلاف چالان کاٹ دیا ہے انہوں نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا۔

عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوگئی۔عوام کو ایک کروڑ نوکریاں کا جھانسہ دیا گیا۔ حکومت کیخلاف جھوٹ، بیڈ گورننس اور مہنگائی کا چالان کٹ چکا ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل بنا رہی ہے۔ اس نااہل اور کرپٹ حکومت کیخلاف جدوجہد نہ کی تو قیامت کے روز اللہ ہم سب سوال کرے گا کہ مظلوم مخلوق کے لئے کچھ کیوں نہیں کیا۔

 

The post پی ڈی ایم لائحہ عمل بنا رہی ہے،حمزہ شہباز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31IdqL8