اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بیرون ملک مشنز کے اخراجات میں ایک ارب 69کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے دنیابھر میں قائم مشنزکے اخراجات کیلئے 14ارب 45کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے، لندن،جدہ، واشنگٹن،کابل،نیروبی ،پیرس، ٹوکیو میں قائم سفارتخانوں کے اخراجات میں اضافہ کر دیا گیا، دستاویزکے مطابق لندن میں قائم ہائی کمشن کے اخراجات کیلئے 6کروڑ 61لاکھ سے زائد مختص کئے گئے۔
The post بیرون ملک مشنز کے اخراجات میں ایک ارب 69 کروڑ اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2keje5F
