موجودہ حکومت کا ہر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

موجودہ حکومت کا ہر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوششیں قوم کے سامنے ہیں، ہم محنت کرتے ہیں تاکہ حکومت عوام کے لئے مشکلات کم کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی انتخاب ہو یا پارلیمانی سطح تک کی سیاست، ہم اپنا کردارادا کررہے ہیں، موجودہ حکومت کا ہر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے، ہم چاہیں گے کہ آنے والے دنوں میں وفاق میں بھی ہماری حکومت بنے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے لئے بہت کچھ کریں، کراچی ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا، ہم اپنا حق مانگتے ہیں ، ہمیں ہمارا پورا حصہ دیا جائے تاکہ ہم کراچی کو اس کا حق دے سکیں۔

The post موجودہ حکومت کا ہر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DB6snZ