کوئٹہ: آواران میں چھوٹا لائٹ ویٹ جہاز “جیروکاپٹر” گرکر تباہ ہوگیا، جب کہ جہاز کا پائلٹ حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں چھوٹا لائٹ ویٹ جہاز “جیروکاپٹر” گرکر تباہ ہوگیا، “جیروکاپٹر” کے پائلٹ قاضی اجمل تھے، جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائنگ کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے، کہ جہاز پولڈاٹ کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا، پائلٹ قاضی اجمل محکمہ وائلڈ لائف بلوچستان کے لئے کام کررہے تھے۔
The post آواران میں لائٹ ویٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3djlrIr
